جمہوریت عوام کے حقوق سے کھیلنے کے موروثی حق کا نام نہیں۔ حافظ غلام فرید

مورخہ: 05 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ اداروں کا کمزور ہونا ملک کی معیشت اور سیاسی استحکام کیلئے زہر قاتل ہے۔ جمہوریت اس نظام کا نام ہے جس میں ہر سطح پر عوام کے حقوق کی رکھوالی کا عمل دن بدن مضبوط ہو رہا ہو، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں نام نہاد جمہوریت چند خاندانوں کے گھر کی لونڈی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن لاہور کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ثناء اللہ، حاجی اسحق، الطاف رندھاوا، افضل گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب میں اپوزیشن اور حکومت دو ماسک ہیں جنہیں باری باری چڑھا کر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت اس نظام کا نام رہ گیا ہے جہاں عوام کے حقوق سے کھیلنا مقتدر طبقہ اپنا موروثی حق سمجھتا ہے۔ مجبوریت کو جمہوریت کا لبادہ اُوڑھا کر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا شغل کئی سالوں سے جاری ہے۔ الیکشن اور صرف الیکشن کو جمہوریت سمجھنے والے عوام کو احمقوں کی جنت میں رکھ کر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top