گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کا حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں حاجی عبدالرزاق چیئرمین ARY کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی ملک فاروق احمد، منہاج یوتھ لیگ کے صدر رانا شہزاد اور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک قاری شفاقت علی قادری بھی شریک تھے۔ قرآن خوانی کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے اور مرحوم کی بخشش ومغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top