امت مسلمہ کو متحد ہوکر یزیدی نظام کے خلاف نبردآزما ہونے کے لئے آپس میں اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے۔ نورید فاطمہ

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی رہنما نورید فاطمہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر یزیدی نظام سے نبرد آزما ہونے کے لئے اتحاد امت وقت کی عین ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز امام بارگاہ جامع الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور ولادت حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سیمینار بین المسالک ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نظام کی تبدیلی کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتی رہے گی۔ اس موقع پر جامع الصادق شعبہ خواتین کی رہنما وجیہہ نقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے آپس کے فروعی اور مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا اور امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدی نظام کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ نبیلہ قادری نے کہا کہ ہماری نجات کا واحد راستہ اہلبیت کے راستے پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top