سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نئے سیکرٹری جنرل بلال یوسف نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

8مارچ 2014کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکرٹری جنرل کے سپرد کئے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔ یاد رہے کہ نوید احمد اندلسی جنوری 2008 میں منہاج القرآن سپین کے سیکرٹری جنرل نامزد کئے گئے اور یکم مارچ 2014ء کو تنظیم نو کے نتیجہ میں ان کو نائب صدر کی ذمہ داری دے دی گئی۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلال یوسف 2009 میں منہاج یوتھ لیگ سپین سے وابستہ ہوئے اور گزشتہ 2 سال سے وہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور سپین میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کی ترویج کے لئے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

رپورٹ: راجہ محمد وقاص

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top