خانیوال: ایم ایس ایم کے زیراہتمام بیداری طلبہ ریلی

مورخہ: 19 مارچ 2014ء

 

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خانیوال کے زیراہتمام 7مارچ کو بیدارئ طلبہ مارچ ہوا جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم ملک میں انقلاب برپا کرنے کیئے سرگرم عمل ہے۔ ہم معاشرے سے ظلم، ناانصافی، غیر منصفافہ طبقاتی تقسیم اور فرسودہ نظام تعلیم کو ختم کرنے کیلئے سربکف ہیں اور وقت کے ظالموں کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا یہ جدوجہد پیغمبرانہ فریضہ ہے۔ ایم ایس ایم کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اپنی تمام تر تعلیمی مصروفیات کیساتھ شعور کی شمعیں جلا رہے ہیں۔ ریلی میں شریک طلبہ کا کہنا تھا نظام کی تبدیلی کے بغیر پاکستان میں ترقی وخوشخالی ممکن نہیں ہے اور اسی طرح تعلیمی نظام بھی فرسودہ ہو چکا ہے۔ حکومت کے پاس نوجوانوں کیلئے کوئی کیرئیر پلاننگ نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top