ملک بچانے کے لئے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کاحصہ بن جائیں۔ سفیان صابر

مورخہ: 20 مارچ 2014ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد سٹی کے صدر سفیان صابر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کافتنہ ملک کی جڑوںکو کھوکھلا کر رہا ہے۔ ملک بچانے کے لئے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کاحصہ بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اجلاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عاطف محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ضیاء بٹ، سیکرٹری دعوت محمد نواز، سیکرٹری تربیت غلام احمد، سیکرٹری اطلاعات یاسر رمضان، سیکرٹری رابطہ احسن قریشی، سیکرٹری ممبر شپ اختر عباس، سیکرٹری ما لیات عامر شہزاد بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر MYL سفیان صابر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کامستقبل ہیں، نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں، تحریک پاکستان میں بھی نوجوانوںنے قربانیاںدیں اور مسلمانوں کے لئے علیہدہ مملکت کاوجود عمل میں آیا۔ آج پاکستان کو بچانے کاوقت ہے، آج ضرورت ہے کہ نوجوان ملک کو بچانے اور کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز انقلاب میں شامل ہوکر تکمیل پاکستان میں اپنا کرداراداکریں۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کہ کہ نئے عہدیداران اپنی تمام تر توانئیاں انقلاب کے لئے وقف کردیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top