نفس، شیطان اور خواہشات کی پیروی نے ہمارا ایمان کمزور کر دیا: فیض الرحمان درانی

مورخہ: 21 مارچ 2014ء

بغض، عناد، غیبت اور کینہ ایسی بیماریاں ہیں جو ہمارے خرمن ایمان کو جلا رہی ہیں
فیض الرحمان درانی کا جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے امیرفیض الرحمان خان درانی نے کہا ہے کہ اللہ کو منانے کی جد و جہد ہر وقت جاری رہنا چاہیے۔ آج رب کو منانے کی بجائے اسے ناراض کرنے والے اعمال کی کثرت ہے جسکی وجہ سے اللہ کی ناراضگی مختلف شکلوں میں دکھائی دیتی ہے۔ بندہ مومن ایک لمحہ بھی اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتااور وہ دنیاوی فرائض کی ادائیگی میں بھی اللہ کو نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کی جدو جہد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے باطنی ترقی کے عمل کو جاری رکھا اس کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ آج اللہ کی تقسیم پر ہم ایک دوسرے کے خلاف حسد کرتے ہیں۔ بغض، عناد، غیبت اور کینہ ایسی بیماریاں ہیں جو ہمارے خرمن ایمان کو جلا رہی ہیں۔ نفس، شیطان اورخواہشات کی پیروی نے ہمارا ایمان کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روح جسم کے پنجرے میں مضمحل اور بیمار ہے اور ہم جسم کو توانا کرنے اوراسے خواہشات کا غلام بنا چکے ہیں۔ اگر ہم حقیقی سکون چاہتے ہیں تو اللہ کو منانے کیلئے راتوں کو اٹھ کر آنسو بہانے ہونگے اللہ کو منانے کا اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ رحمٰن کو خوش کرنے کیلئے شیطان کو چھوڑنا پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top