اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام استحکام پاکستان موٹر سائیکل ریلی

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

اوکاڑہ ( ) پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام استحکامِ پاکستان موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے آرگنائزر خالد محمود، تحصیل صدر مرزا محمد ابراہیم، ضلعی امیر ٹی ایم کیو اوکاڑہ محمد حفیظ قادری، ایم ایس ایم ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالکریم کمیانہ، ناظم فرید احمد اور میڈیا سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری، شاہد اکبر، توقیر احسان، حافظ راشد محمود، حافظ شعیب حسن اور دیگر معززین نے کہا کہ قیامِ پاکستان کو 67 سال گزر گئے ہیں ملک کے بڑے بڑے سیاسی مگرمچھوں نے ملک پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی، سیاسی اور معاشرتی حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں۔ ملک کا موجودہ نظام ہی اصل فساد کی جڑ ہے۔ ڈاکڑ محمد طاہرالقادری نے اسلام آباد کے لانگ مارچ میں کہا تھا کہ جب تک ملک کا نظام نہ بدلہ تب تک ملک کا کچھ نہیں بدلے گا۔ موجودہ نظام اصل میں انگریزوں کا نظام ہے اور آج تک جو نظام چل رہا ہے وہ 1860ء کا نظام ہے۔ ملک کا فرسودہ نظام کرپٹ سیاستدانوں کو تحفظ دیتا ہے آج ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اس کرپٹ فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور مصطفوی انقلاب لا کر ہی دم لیں گے۔ استحکام پاکستان ریلی مختلف بازارو ں سے گزرتی ہوئی منہاج ہاؤس اسٹیشن بس سٹاپ جی ٹی روڑ پر اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top