موجودہ دور میں بدامنی قتل وغارت گری، لوٹ مار، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور خوف و ہراس کی کیفیت حقیقت میں عذاب الہی ہے: سید ہدایت رسول شاہ

مورخہ: 28 مارچ 2014ء

فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بدامنی قتل وغارت گری، لوٹ مار، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور خوف وہراس کی کیفیت حقیقت میں عذابِ الہی ہے جنوبی ایشیاء میں پاکستانی عوام حکمرانوں کی نا اہلیوںکا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہی ہے۔ اور بدقسمتی سے پاکستان کو ناکام ریاست بنایا جارہا ہے۔ پاکستان بے تحاشا وسائل، باصلاحیت افرادی قوت، اور کرشماتی نعمتوں کے باوجود بھوکا پیاسا اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے یہاں آج بھی بھوک کی فصل اگی ہوئی ہے۔ نوجوان نسل اپنے مستقبل سے ناآشنا منتشر گروہ دکھائی دیتی ہے یہ سارے عذاب جو مسلط ہیں ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہدایت رسول قادری نے کہاکہ آج ساری قوم کو اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ملک پر مسلط چند سیاسی خاندانوں کو ناکام کرنے کے لیئے نظام کے خلاف عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی فرسودہ اور ظالمانہ انتخابی نظام نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جب تک عوام اس ظالمانہ نظام کو نہیں لپیٹیں گے اس وقت تک روشنی کی کوئی کرن نہیں دکھائی دے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top