بلدیاتی اداروں کے ختم ہونے اورانتخابات نہ ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہواہے۔ حیدرعلوی

مورخہ: 28 مارچ 2014ء

نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے بلدیاتی اداروں کو اپنی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے بتا دیا تھا کہ یہ لوگ بلدیاتی الیکشن نہیں کراوئیں گے۔ غلام علی خان

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی اور میڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ختم ہونے اور انتخابات نہ ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹی ایم کو دو ٹاؤنز میں تقسیم کرنے سے مسائل پیدا نہیں ہوئے بلکہ اختیارات کی تقسیم اور عوامی مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوئی تھی۔ لیکن موجودہ اور سابقہ نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں کے بلدیاتی انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکا کر اپنی پسند و نا پسند کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب راولپنڈی کے دورہ کے دوران صحافیوں ستے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے ہی انکشاف کر دیا تھا کہ اپنے آپ کو جمہوریت کے ٹھیکیدار کہلانے والے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی یہ بات بھی سچ ثابت ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دو بار شیڈوول دے کر لوگوں کے لاکھوں خرچ کروادئے اور بعدازاں انتخابات ملتوی کروادئے، اب بھی یہ لوگ بلدیاتی انتخابا ت کرانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب آئے گا اور 35 صوبوں کا قیام ہوگا، اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے۔ موجودہ حکومت کے 9 ماہ میں میٹرو بس جیسے منصوبے کے سوا کوئی کام نہیں ہوا۔ عوام کو میٹرو بس کی نہیں مسائل کے حل اور مہنگائی میں کمی کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top