امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام عرفان القرآن کورس کا آغاز

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی کامیابی کے بعد عرفان القرآن کورس کا آغاز کر دیاگیا جس کی پہلی کلاس مورخہ 10 مارچ 2014 کو شروع ہوئی۔

کورس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اس کورس کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔علامہ شریف کمالوی نے کورس کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں تحریک کا نیٹ ورک ہے وہاں نظامت تربیت منہاج القرآن کا تیار کردہ سلیبس عرفان القرآن کورسز میں پڑھایا جارہا ہے جس سے ہزاروں مسلمان مستفید ہورہے ہیں۔اس کورس میں قرآن پاک کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے کے لئے تجوید اور قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ترجمہ کرنا سکھایا جاتا ہے جس کے لئے عربی قواعد بھی سکھائے جاتے ہیں۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top