سپین: منہاج یوتھ لیگ کے خرم شبیر کا مقامی ہائی سکول کا دورہ

مورخہ: 20 مارچ 2014ء

منہاج یوتھ لیگ سپین کے سنیئر نائب صدر خرم شبیر نے مورخہ 20 مارچ 2014 کو بارسلونا کے مقامی ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پاکستانی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ خرم شبیر نے پاکستانی طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت پر لیکچر دیا اور انہیں سپین کے نظام تعلیم کے متعلق معلومات فراہم کیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں طلباء کو تعلیمی میدان میں کامیابی کے بعد اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کرنے کی تاکید کی۔

یاد رہے کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران کی بڑی تعداد مختلف شعبہ جات میں مقامی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت اس سے قبل بھی مختلف سکولوں کا دورہ کیا جاتا ہے اور وہاں موجود پاکستانی طلباء کو کامیاب زندگی گزارنے کے لئے تعلیم کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top