منڈی بہاؤالدین: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پیغام عشق مصطفی (ص) کانفرنس

پاکستان میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا واحد ذریعہ مصطفوی انقلاب ہے۔ انوار المصطفی ہمدمی

تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام عظیم الشان پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر انوار المصطفی ہمدمی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار المصطفی ہمدمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے اندر فرمایا کہ پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ رحمت کے لیے پانچ چیزوں کا ہونا ضروری ہے محبت، قربت، علم، اختیار ہونا، زندہ ہونا۔ اگر میں کوئی ایک چیز بھی نہ ہو تو کوئی رحمت نہیں بن سکتا۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کل جہانوں کے لیے رحمت ہیں اور یہ پانچوں چیزیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  میں موجود ہیں۔ آخر میں پیغام دیتے ہوئے انہوں نے ملک پاکستان کے اندر نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا شرکاء سے عہد لیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top