پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن آج ہو گا

لاہور سے لاکھوں افراد کوانقلابی جماعت میں شامل کرنے کیلئے گھر گھر رابطہ مہم کا اعلان

لاہور کو عوامی تحریک کا قلعہ بنا دیں گے۔ لاکھوں افراد کو ایک کروڑ نمازیوں کی انقلابی جماعت میں شامل کرنے کیلئے گھر گھر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی جس کیلئے آج ضلع لاہور کی تنظیمات کے ورکرز کنونشن سے ڈاکٹر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کی جملہ تنظیمات کے ہزاروں عہدیداران عوام کو قافلہ انقلاب میں شامل کرنے کیلئے اہداف لیں گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے کہا کہ ورکرز کنونشن ٹاؤن شپ لاہور کی جامع المنہاج میں آج (ہفتہ)ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top