یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے نئے مرکز سیما تاری کا افتتاح

مورخہ: 29 مارچ 2014ء

مورخہ 29 مارچ 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ایک نئے مرکز منہاج القرآن سیماتاری کا شاندار افتتاح کیا گیا جس میں علاقہ بھر اور گردونواح سے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور لوگوں کے چہروں سے رونق اور خوشی کے ملے جلے تاثرات نظر آرہے تھے کیونکہ سیماتاری علاقہ میں پنج گانہ نماز کی ادائیگی اور عبادات کے لئے کوئی خاص جگہ اور نہ ہی کوئی خاص بندوبست تھا۔

اس مرکز کے قیام کے لئے علاقہ سیماتاری سے ہمارے تحریکی ساتھیوں نے بھی بھرپور تعاون کیا نئے مرکز کے افتتاح کے موقع پر مسجد میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن یونان رانا محمد وقار خان، ناظم مالیات خرم ارسلان چیمہ، ناظم رابطہ محمد اسلم چوہدری، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال اور ناظم ممبر شپ محمد آصف قادری نے خصوصی شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ سفارش علی(خطیب مرکز منہاج القرآن کیپسیلی) نے حاصل کی نقابت کے فرائض حافظ کامران شہزاد(مرکز منہاج القرآن انوفیتا) نے بخوبی سر انجام دیئے اس کے بعد آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں محمد اسلم چوہدری(ناظم رابطہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)، محمد شہزاد قادری(منیدی)، محمد ارشد جپلمی(سابق ناظم مرکز منہاج القرآن انوفیتا) اور حافظ سفارش علی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

منہاج القرآن مرکز ماراتھو نا کے خطیب صوفی عبیداللہ چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام میں جس نے ذرہ برابر بھی حصہ ڈالا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی قبولیت فرمائے گا کیونکہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جو بھی آپ لوگ حصہ ڈالتے ہیں اللہ تعالی اسے ضائع نہیں ہونے دیتا اور اس کا اجر آپ کو ضرور ملے گا، حافظ کامران شہزاد نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جس کسی نے مرکز کے قیام میں حصہ ڈالا ان کے نام اور جو کام کئے اس سے عوام الناس کو متعارف کرایا۔ آخر میں ذکر و درود و سلام کے بعد مرکز منہاج القرآن سیماتاری کے افتتاح پراللہ کے حضور مرکز کی ترقی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحتیابی کے لئے دعاکی گئی اور مہمانوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top