گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں کنونشن کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں شادمان میرج ہال کنگنی والہ جی ٹی روڈ میں کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، بعد ازاں حکیم رفعت اشفاق نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ نے پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفاقت علی قادری نے انجام دیے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ حاظرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں جملہ فورمز تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے پی پی حلقہ جات کے صدور و ناظمین نےMDF کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ آخر میں مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے کارکنان کو بریفنگ دی اور تمام فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top