افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک جمعہ کو ملک گیر مظاہرے کرے گی۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

ملک بھر میں ہزاروں افراد افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے پر سراپا احتجاج ہوں گے
پر امن مظاہرے پوری قوم کی اس آواز کو منظر عام پر لائیں گے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ساتھ کھڑے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کوملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہوں گے۔ جس میں ہر جگہ ہزاروں افراد شرکت کرکے افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے اور ہرزہ سرائی کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔ ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر یہ مظاہرے دنیا کو باور کرائیں گے کہ ملک کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر کھڑے ہیں اور ایسے عناصر کیلئے پاک سر زمین کا دائرہ تنگ کر دیا جائے گا جو ایسی مذموم روش پر گامزن ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت یہ پر امن مظاہرے پوری قوم کی اس آواز کو منظر عام پر لائیں گے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top