ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب کنونشن

پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 3 یونین کونسل جامکے چیمہ، بھگت پور اور یونس آباد میں عزم انقلاب کنونشنز منعقد ہوئے جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرامز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں استقبالیہ کلمات محمد اسلم بسرا صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ادا کیے۔ اس موقع پر انجئینر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ انجئنیر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی ظلم کے خلاف اٹھا ہے اس وقت کے تمام مفاد پرست اس کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ قوم نے دیکھا اپنی اپنی لڑائیاں لڑنے والے اور ایک دوسرے کو کافر کہنے والے جب ڈاکٹر طاہر القادری نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو یہ سب ایک چھت کے نیچے جمع ہو گئے کیونکہ ان کا مفاد اس ظالمانہ نظام میں ہے مگر اب وقت دور نہیں جب قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب آئے گا۔

اس موقع پر حافظ محمد علی (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ)، اللہ رکھا قادری (صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ)، محمد ناصر مان ( ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ) اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں اور ہمارا قائد پوری دنیا میں عالمی سفیر امن کے نام سے جانا جاتا ہے، اگر حکومت نے 11 مئی کو ہونے والے پرامن احتجاج میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر حالات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے، ہماری پُرامن جدوجہد کو بزدلی نہ سمجھا جائے اب ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں حکمرانوں سے اپنا حق چھین کر دم لیں گے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top