کھوائی چنگ: منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں حفاظ کرام کی تقریب دستار بندی

مورخہ: 02 مئی 2014ء

منہاج القرآن اسلامک سنیٹر کھوائی چنگ میں دو حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ حافظ محمد عمران اور عابد محمود نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں قرآن مجید حفظ کیا۔ دونوں حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور انہیں تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد عمران نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ارشد محمود،  قاری قدرت اللہ سلطانی اور حافظ تنویر حسین شاہ نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر محمد سکندر باچہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں حفاظ کو تکمیل قرآن پاک پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لوگوں کو خوشخبری سنائی کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سینٹر San Ko Kong کی تمام اقساط مکمل ہو چکی ہیں اور بحمدہ تعالی آج وہ سنٹر ہم نے خرید لیا ہے۔ اس پر انہوں نے تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ محمد نسیم نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم قرآن اور حفظ قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حفاظ کو نصیحت کی کہ قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعد یاد رکھیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھول جانے پر بہت وعید سنائی ہے۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹرز اور صدر پاکستان ایسوسی ایشن حاجی قمر زمان منہاس، صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد سکندر باچہ، حاجی محمد نجیب، محمد الیاس کے علاوہ علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top