خیبر پختونخواہ: پاکستان عوامی تحریک کے تنظیمی دورہ جات

مورخہ: 02 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر خالد محمود خان درانی نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ اور لکی مروت کا دورہ کیا اور وہاں کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے 11 مئی کے عوامی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جس پر احباب کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی گئی۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں تحریک کے مختلف فورم سے آنے والے نوجوان، طلباء اور علماء سے خطاب کیا اور ان کو 11 مئی کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top