چکوال: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کا دورہ چکوال

مورخہ: 07 مئی 2014ء

چکوال () 11مئی راولپنڈی کی ریلی کی سلسلے میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے چکوال کا دورہ کیا اس سلسلے میں تحصیل تلہ گنگ سے ملک اشرف اقبال، ملک محمد افسر، عمر سہروردی، نعیم شاہد، جبکہ تحصیل چوآسیدن شاہ سے راجہ محمد سعید، شہزاد قیوم، تحصیل لاوہ سے ملک عامر شاد، تحصیل پنڈدادنخان سے حاجی محمد اصغر، ذوالفقار چشتی، کلر کہار سے حاجی طاہر محمود اعوان اور سدوال سے محمد سعید مشہدی اور ضلع بھر کی 68 یونین کونسلز کے نمائندگان نے شرکت کی اور گاڑیوں شرکاء اور اپنے ٹارگٹ اور اب تک کی صورت حال کی رپورٹ پیش کی۔

نقابت کے فرائض توقیر اعوان ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے جبکہ ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ اور محمد احسان سنی نے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کی ریلی فائنل اور آخری راؤنڈ کی ابتدا ہے اور ڈاکٹرطاہر القادری 11 مئی کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں چکوال کی کارکردگی پہلے کی طرح قابل تحسین ہے۔ محنت کو اور بڑھائیں تاکہ کہ انقلاب کی منزل جلد ممکن ہو سکے۔ آخر میں حاجی مزمل عباس اور حاجی عبد الغفور شیخ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top