ملتان، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قدیرآباد میں فری میڈیکل کیمپ

مورخہ: 08 مئی 2014ء

مورخہ 8 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قدیرآباد ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس  اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔  کیمپ کے آغاز سے اختتام  تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

اس کیمپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی تعاون کیا اور  اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر کیمپ میں شرکت کی۔

کیمپ کے معاونین میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راؤ غلام رسول غازی،شیخ ذیشان اشفاق، راؤ جمشید علی اعجاز، شیخ ریاض احمد، محمد یعقوب انصاری اور دیگر بھی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top