ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے استحکام کی خاطر ایم ڈبلیو ایم سمیت تمام محب وطن سیاسی قوتوں کی سپورٹ کے لئے آمادہ ہیں ،فرحت شاہ

مورخہ: 18 مئی 2014ء

مورخہ 18 مئی 2014 منہاج القران کے مرکزی رہنما سید فرحت حسین شاہ نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیراہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرض اتارو ملک سنواروں کا نعرہ لگا کر پوری دنیا میں بیٹھے ہوئے پاکستانیوں کو بیوقوف بنا کر اربو ں روپے اکٹھے کرکے حکمرانوں نے صرف اپنی عیاشی کے اڈے بنائے اور ملک کا قرض بڑھتا ہی رہا مگر آج سکردو میں انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوا سمندرسے ثابت ہو چکا ہے کہ اب بھی حکمران اپنی من مانیاں کریں اورانکو کوئی روکنے والا نہ ہو آج تمام قوتیں اکٹھی ہو کر ایساآہنی ہاتھ بن جائیگا کہ اگر کسی نے یہاں کے عوام کے حقوق غضب کرنے کی بات بھی کی تو اسکی زبان کھینچ دی جائیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کے ساتھ حکمرانوں کا استحصالی رویہ افسوس ناک ہے، اب تک بر سر اقتدار آنے والی کسی بھی جماعت نے اس خطے کو آئینی حیثیت دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو حکمران دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کے شانہ بشانہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان کے استحکام کی خاطر ایم ڈبلیو ایم سمیت تمام محب وطن سیاسی قوتوں کی سپورٹ کے لئے آمادہ ہیں ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top