ملتان، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سمیجہ آباد میں فری میڈیکل کیمپ

مورخہ 26 اپریل 2014ء بروز ہفتہ پاکستان عوامی تحریک ملتان نے محلہ جاوید نگر، محلہ سمیجہ آباد نمبر 1 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

کیمپ میں پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔

کیمپ کے معاونین میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راؤ غلام رسول غازی، نوید انصاری، یاسر ارشاد، میجر محمد اقبال، راؤ جمشید علی اعجاز، شیخ ریاض احمد، محمد یعقوب انصاری اور دیگر بھی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top