کھڑی شریف: ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم محمد عاصم شہید ہو گئے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم مصطفوی مورخہ 22 اپریل کھڑی شریف میں دریائے جہلم میں گرنے سے شہید ہو گئے۔ شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نیو جبر (کھڑی شریف) میں ادا کی گئی۔

محمد عاصم شہید تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق ماسٹر محمد صدیق کے پوتے اور سابق پرسنل اسسٹنٹ ٹو شیخ الاسلام و سابق مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر خالد محمود انجم کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ مزید برآں ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکن شاہد محمود طاہر، کارکن منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی عابد حسین مغل، سیئنیر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڑی شریف طاہر محمود طاہر، مرکزی سیئنر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان و لیکچرر منہاج یونیورسٹی لاہور اور مینجر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ المواخات اسلامک مائیکرو فنانس ّ(منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ) عبدالعمار منعم اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کے جواں سالہ بھتیجے تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، سابق صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈائریکٹر امورخارجہ غلام مصطفی ملک، نائب ناظم اعلی تنظیمات احمد نواز انجم اور دیگر قائدین نے بھی لواحقین سے تعزیت کی۔ علاوہ ازیں محمد عاصم شہید سیکرٹری حلقہ درود و فکر MSM کھڑی شریف، سیکرٹری میڈیاMSM کھڑی شریف رہے۔ اپنی شہادت کے وقت وہ MSM کھڑی شریف کی تحصیلی ایگزیکٹو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے۔ ان کی شہادت کی خبر سنتے ہی مرکزی صدر MSM پاکستان چوہدر ی عرفان یوسف، سینئر نائب صدر عبد العمار منعم، سیکرٹری جنرل رضوان بشیر، نائب صدر رضی طاہر، صدر MSM آزاد کشمیر انصر بشیر لون، نائب صدر راجہ نوید الرحمن اور کوآرڈینیٹر MSM ضلع میر پور محمد وقاص کھڑی شریف، محترم احمد نواز انجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر، منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے عہدیدران و کارکنان نے بھی شہید کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

سینئر نائب صدر MSM پاکستان عبدالعمار منعم نے کہا کہ محمد عاصم مصطفوی شہید بہت عظیم، قابل فخر ساتھی تھے جنہوں نے اپنی بہت چھوٹی عمر میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کو اپنی پہلی تنخواہ سے شہر اعتکاف میں لے کر گئے اور ان کو MSM سسٹرز اور بھائیوں کو MSM اور منہاج القرآن چلڈرن لیگ میں شامل کر کے گئے۔ انہوں نے منہاج نعت کونسل کھڑی شریف کا قیام عمل میں لایا۔ وہ MSM پاکستان کی سینٹرل سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنے اور مرکزی منہاج پروڈکشن نے بھی ان کو ذمہ داریاں بھی تفویض کر رکھی تھیں۔ محمد عاصم جیسے سپوت MSM اور قائد انقلاب کا سرمایہ اور فخر ہیں۔ MSM کھڑی شریف اپنے اس انقلابی بھائی کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی توجہات سے محمد عاصم شہید کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور ان کے گھر والوں، دوست احباب، MSM کھڑی شریف اور تحریک منہاج القرآن کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

رپورٹ: محمد نجیب سبحانی سیکرٹری انفارمیشن MSM کھڑی شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top