ڈنمارک: منہاج یورپین کونسل کے زیراہتمام ڈنمارک کی تمام تنظیمات کی تنظیم نو اور تقریب حلف وفاداری

مورخہ: 10 مئی 2014ء

10 مئی 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹرز پر نو منتحب تنظیمات کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ جس میں معززین ڈنمارک کی کثیر تعدادکے علاوہ، مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات اور شخصیات کے علاوہ، پاکستان تحریک انصاف، لاہور سوسائٹی ڈنمارک، آرائیں کونسل ڈنمارک، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان کمیونٹی فورم اور تنظیم اسلامی کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے چند ہفتے قبل مورخہ 29 مارچ 2014 بروز ہفتہ ایک اہم اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفقا واراکین کے علاوہ وابستگان کی کثیر تعداد کی موجودگی میں مقررہ دو سال کا عرصہ پورا ہونے پرڈنمارک کی تمام تنظیما ت کی تنظیم نوہوئی تھی جس میں خصوصی شرکت کے لئے منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ ناروے سے اور نائب ناظم چن نصیب ہالینڈ سے تشریف لائے تھے۔

حلف برداری کی اس خصوصی تقریب کا باقاعدہ آغاز فخرالقراء قاری محمد ندیم اختر کی پرکیف تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔نو منتحب مرکزی نائب صدر، معظم بٹ کے علاوہ، منہاج نعت کونسل ڈنمارک کے صدر محمد جمیل قادری نے اپنے منفرد انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرنے کے لئے منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج بذات خود مائیک پہ موجود تھے۔نو منتحب جنرل سیکرٹری علی عمران نے ڈینش معاشرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نئے تنظیمی ڈھانچے اور اسکے اہداف کا تعارف کے علاوہ مختلف فورمز اورڈینش کمیونٹی کے ساتھ مل کر کئے جانے والے مختلف ایونٹس پرمبنی پریزنٹیشن دی۔ نئے منتحب ہونے والے سینئیرنائب صدر اور سکنڈے نیویا میں شیخ الاسلام کے ترجمان قیصر نجیب نے ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت کاجامع تعارف پیش کیا۔ نومنتحب صدر مجلس شورٰی، سید محمود شاہ نے تمام تنظیمات، فورمز اور جملہ رفقاء کے تعاون اور کارکردگی کی تعریف کی او ر معززمہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔اسکے بعد تمام نو منتحب تنظیمات کے صدور ایک ایک کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیج پر آئے اوراپنی ٹیم اور اسکے اہداف کا تعارف پیش کیا۔

آخر میں پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدور سٹیج پرآئے اور اس پروگرام اور منہاج القرآن کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے۔

رپورٹ: محمد منیرطاہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top