چکوال: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے اعزاز میں تقریب
چکوال () پاکستان عوامی تحریک چکوال کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے اعزاز میں تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی حال ہی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ اس موقع پر تمام الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ہوٹل پہنچنے پر نمائندگان اور عہدیدران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہال میں ہر عہدیدار کی ناموں کے ساتھ سیٹنگ کی گئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حاجی عبد الغنی نے تلاوت اور محمد بلال نے بارگاہ رسالت میں دورد پاک پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ ملک احسان محفوظ نے پیش کیا، جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، حاجی مزمل عباس اور توقیر مغل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی صحافت کسی بھی معاشرہ کا آئینہ دار ہوتی ہے اور موسم کی شدت سے ہٹ کر گرمی اور سردی کی پرواہ کیے بغیر جس طرح الیکٹرانک میڈیا نے مثبت رپورٹنگ کر رہی ہے اس پر وہ قابل ستائش ہیں۔ ہم ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی ذامہ داریاں حسب سابق احسن طرقے سے نبھائیں گے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے چیئرمین محمد شفیق ملک ، چیف ایگزیکٹو، محمد یونس اعوان اور جنرل سیکرٹری حافظ عبد الغفور منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جس ظالمانہ نظام کے خلاف بر سرپیکار ہے ہم بھی اسی رستے کے مسافر ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور اس جہد وجہد میں کسی بھی سیاست سے بالاتر ہوکر شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے اور پہلے بھی بلاشبہ ہم نے اس جہدوجہد میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
شفیق ملک نے کہا کہ کسی سے اختلاف کرنا صحافت کی شان ہے لیکن اس اختلاف کو ذاتی حدود تک نہیں ہونا چاہیے اور اس بات پر میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور قائد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نہ میں نے لانگ مارچ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنے کالموں میں بھر پور اختلاف کیا لیکن میرے پاس 250 پیغام آئے لیکن کسی ایک نے بھی میرے ساتھ بدتمیزی کا میسج نہیں کیا بلکہ اپنا موقف پیش کیا جو کہ اچھی روایات کا آئینہ دار ہے۔
آخر میں شفیق ملک اور یونس اعوان نے عزت افزائی پر پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر حاجی مزمل عباس اور پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل نے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن نے تمام عہدیداران کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں فہیم اختر، ملک آصف ایڈووکیٹ، نبیل ڈھکو، خواجہ ہارون، رضا شہزاد، حاجی عبد الغفور شیخ طارق محمود، محمدقاسم، ارسلان ملک، طاہر اعوان ایڈووکیٹ، محمد احسان سنی، غلام رضا اعوان، ہارون حیدر، تلہ گنگ سے ملک اشرف اقبال، قاضی راشد محمود، کلر کہار سے حاجی طاہر محمود اعوان، چوآسیدن شاہ سے محمد سعید نے شرکت کی۔
تبصرہ