لاہور: بزم قادریہ کے زیراہتمام حضرت صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی کی تقریبِ سالگرہ کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2014ء

بزم قادریہ کالج آف شریعہ کے زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاء الدین القادری الگیلانی البغدادی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے حضور صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کی سالگرہ کے موقع پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں خرم نواز گنڈا پور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر اقبال احمد خان نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم جی ایم ملک ڈائریکٹر امور خارجہ، محترم ملک فضل حسین صاحب ڈائریکٹر اکاؤنٹس، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر ایڈمن، محترم سید مشرف علی شاہ مربی گوشہ درود، محترم راجہ زاہد محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب اور محترم شہزاد رسول چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر صاحبزادہ السید پیر محمد ضیاء الدین الگیلانی کی درازئ عمر اور صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں حضور پیر صاحب کے خانوادے، تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top