لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

مورخہ: 28 مئی 2014ء

پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہاؤس آف لارڈ برطانیہ کے پاکستان نژاد ممبران لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔ رہنماؤں کے دوران بین الاقوامی تناظر میں پاکستان کی اہم حیثیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ بھارت اور افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے باعث پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر امکانی تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان میں اپنے اعلان کردہ سبز انقلاب کے خدوخال اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی ہاؤس آف لارڈ کے ممبران کو آگاہ کیا۔ دونوں ممبران نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دینے کے دوران ممکنہ مسائل و مشکلات پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top