جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام معراج النبی (ص) کے حوالے سے محفل میلاد کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2014ء

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام ضلع جہلم کی یونین کونسل جادہ، مونن اور جہلم سٹی میں محفل معراج اور یونین کونسل کوٹلہ فقیر، محمدی چوک میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محافل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، جبکہ مختلف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ علاوہ ازیں شرکاء محفل نے اجتماعی طور پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top