چکوال: پاکستان عوامی تحریک کی دھرنے میں شرکت

مورخہ: 01 جون 2014ء

چکوال () سردار غلام عباس کی کال پر ڈھڈیال میں ایک بہت بڑے دھرنے کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر جماعتوں کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی نمائندگی سب سے بڑی تعداد میں تھی۔ اس موقع پر لوگوں نے برملا اظہار کیا کہ ان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے ہے، عوام پاکستان عوامی تحریک کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حیران تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس سے اپنے خطاب میں خصوصی طور پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا۔ چکوال سے پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے میں گاڑیوں موٹر سائیکل اور رکشہ کی شکل میں شرکت کی۔ جب لوگ دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچے تو سردار غلام عباس نے خود بھرپور استقبال کیا اور برملا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا۔ پنڈال میں ہر طرف پاکستان اور پاکستان عوامی تحریک کے جھنڈے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top