ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی تنظیمات کا انتخاب یورپین کونسل کی نگرانی میں مکمل کر لیا گیا

مورخہ: 24 مئی 2014ء

گذشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے صدرمحمداعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل نے ہالینڈ میں مقامی تنظیم سازی کے مراحل کو نہایت خوش اسلوبی سے مقامی تاحیات ممبران کی مشاورت کے ساتھ مکمل کر تے ہوئے ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ کیلئے صدور کا اعلان کیا جس کے مطابق باترتیب راجہ جمشید، محمدناظم اور چوہدری خالدمحمود کو آئندہ دوسال کے لئے صدارتی ذمہ داریاں سونپی گئی۔

اس سارے انتخابی عمل میں یورپین کونسل کے کوآرڈینیٹر ممبر چن نصیب اورعمرمرزا سے بھی معاونت حاصل کی گئی،نو منتخب عہدیداروں نے منتخب ہونے کے بعد مشن اور قائد کے ساتھ اپنی وفاداری کے ساتھ ساتھ نظام العمل اور ستور کے مطابق تنظیمی امور کو چلانے کا وعدہ کیا،انہوں نے عہد کیا کہ انشاء اللہ شیخ الاسلام ملک پاکستان میں جونہی سبز انقلاب کیلئے کال دیں گے ہمیں سب سے آگے پائیں گے۔ہالینڈ میں مقیم سفیرِمنہاج القرآن علامہ حافظ نذیراحمد القادری اور علامہ احمد رضا نقشبندی نے منتخب ارکان کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top