صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارک باد

مورخہ: 06 جون 2014ء

مرکزی رہنما سردار منصور اور ضلعی صدر ملک افضل نے باہمی مشاورت سے اخلاق احمد جلالی کو عوامی تحریک کا ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ملک محمد افضل، ملک طاہر جاوید، علامہ حیدر علوی، کامران اختر صدیقی، حبیب الرحمن اعوان سیفی نے پاسبان اہلسنت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی کو عوامی تحریک میں شمولت کی مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اخلاق جلالی نے جس طرح اپنی سابقہ تنظیمی اور تحریکی زندگی میں بہترین کردار ادا کیا ہے اسی طرح مصطفوی انقلاب کے اس قافلہ عشق و مستی میں بھی وہ ایک جرنیل کی حیثیت سے ہی اپنا کردار ادا  کریں گے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصور خان اور ضلعی صدر ملک افضل نے باہمی مشاورت کے ساتھ اخلاق احمد جلالی کو عوامی تحریک راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top