جاپان: معراج النبی کانفرنس

مورخہ: 27 مئی 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیرانتظام سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکز منہاج القرآن اباراکی کین باندوشی میں منعقد ہوئی۔ 27 مئی 2014 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔تلاوت کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض عبدالھادی نے ادا کئے۔انڈیا کے نعت خوان شرافت علی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔ نذیر احمد اور ثاقب الرحمن نے ہدیہ نعت پیش کی۔ یاشیو مسجد کے خطیب مفتی رضوان یوسفی نے معراج النبی پر خوبصورت خطاب کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے حضور کے معراج کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ معراج کی رات حضور کے سفر محبت کی رات تھی، حضور کی عظمت کو دکھانا مقصود تھا۔معراج کی رات حضور کو امت کی شفاعت کامژدا جانفزا سنایا گیا، آج وہی امت ظلم وستم کی چکی میں پس رہی ہے۔ پاکستان میں اسلام کے نام پر دہشت گردی ہو رہی ہے اور جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کا دور گذر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب شیخ الاسلام کو پاکستان کی عوام اپنا قائد مان چکی ہے اور عنقریب مصطفوی نظام کے نفاذ کے لئے صف بندی شروع ہونے والی ہے۔

پروگرام میں عبدالغنی آرائیں، ملک ریاض جیلانی، اصغر علی، چوھدری شاہدرضا، خواجہ ذوالفقار بٹ، شیخ امتیاز، امجد پسیہ، رانا محمد اکرم، شیخ سرور، سید مطاہر حسین شاہ اور انتظامیہ منہاج القرآن و کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: حافظ محمد ایوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top