ڈاکٹر طاہرالقادری کا آئی ڈی پیز کیلئے خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیجنے کا اعلان

مورخہ: 26 جون 2014ء

ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فوری طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہی ہے، جس میں تمام ضروری اشیاء شامل ہوں گی جو KPK حکومت اور فضائی آرمی کے کمانڈروں کی مشاورت اور رہنمائی سے تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد IDPs کیمپس کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ IDPS کے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے صوبائی حکومتوں کو امداد اور خیرات کی بجائے اپنے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے چاہیں۔‎

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو فوج کی نظریاتی، سیاسی، اخلاقی اور روحانی حمایت کرنی چاہیے۔ اگلے چار جمعۃ المبارک پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر چھوٹے بڑے حتیٰ کہ یونین کونسز کی سطح تک شام کے وقت پرامن ریلیاں نکالی جائیں اور رمضان المبارک میں ریلیوں کے اختتام پر شہروں کے چوکوں میں عوامی افطاری کی شکل میں ہو گا۔ اس کے لئے تاجر اور دوکاندار دسترخوان لگائیں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کر کے ملی فریضہ ادا کریں۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top