سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں۔ راضیہ نوید

مورخہ: 26 جون 2014ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کی بد ترین سفاک دہشت گردی ہے اس سانحے کے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ بات پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے اظہارِ یکجہتی کے لیے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آنے والے مختلف جماعتوں کی خواتین کے وفود سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پرسیدہ ریحانہ بخاری، صائمہ ایوب، نازیہ فیض اور ملکہ صبا بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سانحے کے اصل ذمہ دار پنجاب کے وزیر اعلٰ شہباز شریف فوری استعفیٰ دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top