ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ لاہور کے شہدا کی یاد میں تین روزرہ سوگ کیمپ

پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام شہدائے انقلاب کے لیے تین روزہ سوگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا اور حکومت پنجاب کی ریاستی دہشتگردی و غنڈا گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے کارکنان یہ عہد کیا کہ ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم بسراء اور اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ، حافظ عظیم منہاس جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اس سفاکانہ اور بزدلانہ عمل نے ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور اس کے کارکن حسینی راستے پر ہیں اور حکومت یزید کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں مسیحی برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور اس واقعہ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم قرار دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top