کرپشن کنگ انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔ بشارت جسپال

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے صوبائی وزیر قانون کے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرویز الہیٰ اور قادری کی حیثیت صفر جمع صفر ہے تو پھر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء بد حواسی میں ایسے بیانات جاری کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انقلاب کی بازگشت نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہیں اپنی سیاسی موت سامنے نظر آ رہی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کرنے کا طعنہ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ٹربیونل قاتلوں کی جانب سے درج شدہ FIR پر تحقیقات کر رہا ہے اس لئے پاکستان عوامی تحریک نے روز اول سے ہی ٹربیونل کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کا طعنہ دینے والے خود کو جنرل ضیاء کے پروردہ ہیں۔ یہ کرپشن کنگ انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top