چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ضرب عضب آپریشن کی حمایت میں ریلی

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی ضرب عضب آپریشن کی حمایت کے سلسلے میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو بھی ریلی نکالی گئی اور دفتر پاکستان عوامی تحریک کے باہر پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کارکنان و عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ ریلیاں ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام تحصیلات میں ہر جمعہ کو نکالی جائیں گی۔ ریلی میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن دراصل ضرب حق ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان سے دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم متحد ہے اور پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top