عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کو لگام دے۔ خرم نواز گنڈا پور

چار دنوں میں 100 سے زائد نہتے فلسطینیوں کی شہادت ایک المیہ ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کو لگام دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ٹاؤن میں عوامی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، چوہدری افضل گجر و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت و بربریت سے نہتے معصوم بچے، خواتین اور مظلوم شہری شہید ہو رہے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا بصورت دیگر عرب ممالک باری باری اسرائیلی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چار دنوں میں 100 سے زائد نہتے فلسطینیوں کی شہادت ایک المیہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top