جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، پرویز رشید کھڑے ہو کر میڈیا کو بریفنگ کیسے دیتے ہیں؟ قاضی فیض

حکمرانوں کے اعصاب پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا سوار ہے 
انقلاب کی کال سے پہلے ہی حکمران جماعت کے ’’لیڈروں‘‘ کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ معافی مانگ کر 10سال کیلئے جدہ جانے والوں کے ملازم روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑ لاتے ہیں۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے حیرت ہے پرویز رشید کھڑے ہو کر میڈیا کو بریفنگ کیسے دیتے ہیں؟ حکومتی وزراء کے اعصاب پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا سوار ہے۔ وزیر اطلاعات کذب بیانی میں ید طولیٰ رکھتے ہیں اور ن لیگ کے وزراء نے جھوٹ کی فیکٹریاں لگائی ہوئی ہیں۔ قاضی فیض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلاب کی کال سے پہلے ہی حکمران جماعت کے ’’لیڈروں‘‘ کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔ یوم انقلاب کے بعد کرپٹ حکمران جیلوں میں ہونگے۔ وزیر اطلاعات قوم کو گمراہ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ہیں مگر قوم کا سیاسی شعور بلند ہو چکا ہے اب اسے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top