غریبوں کو لوٹنے والی جمہوریت ڈی ریل ہوگی: ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران جتنے چاہیں نوٹس بھیجیں انقلاب آئے گا اور جب انہوں نے انقلاب کی تاریخ دی تو پھر بدلے گی نہیں وہ جان لڑا کر انقلاب کو کامیاب بنائیں گے۔

لاہور: (دنیا نیوز) منہاج القرآن میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کے نام پر کاروبار ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو آئین میں غریبوں کے حقوق نظر کیوں نہیں آتے ، اگرلوٹ مارکا نام جمہوریت ہے توپھرڈی ریل ہو گی۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا مکان ان کا مسئلہ نہیں وہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اب محنت کشوں مزدوروں کا دور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کنال میں رہنے والے غریب کی جنگ نہیں لڑیں گے غریب کی جنگ وہ لڑے گا جو سونے کا چمچ لیکر پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب آئے گا حکمرانوں کے محلات میں غریب مزدوروں کے گھر بنیں گے وہ اسمبلی کی سیٹوں پر مزدوروں کو بٹھائیں گے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228854

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top