فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

فلسطین کے بارڈر پر عالمی افواج کو تعینات کیا جائے
حکمران ا سرائیلی ذہنیت کے مالک، ایک سوسے زائد نہتے پاکستانی شہریوں پر گولیاں چلائیں
حکمرانوں کے اندر اتنی جرات نہیں کہ اقوام عالم کے سامنے ڈٹ کر فلسطین کے مسئلے کو اٹھائے

پاکستان عوامی تحریک سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ اقوام متحدہ نے ان کی حدود متعین کر دی تھیں مگر UN اپنی ہی قرار دادوں پر عمل نہیں کروا سکا۔ اقوام عالم میں کسی کو جرات نہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں اس سے بات کر سکے، ایک طرف پتھر اور غلیل ہے اور دوسری طرف ٹینک، مزائل، توپیں اور گولہ و بارود ہے۔ 190 ہلاکتیں ہو چکی ہیں سینکڑوں لوگ زخمی اور قومی املاک تباہ و برباد کر دی گئیں ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فلسطین کے بارڈر پر عالمی افواج کو تعینات کیا جائے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے ماتھے پر کلنک کاٹیکہ ہے۔ اقوام متحدہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہو اہے۔ وہ گذشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی اور اسلام آباد میڈیا سیل کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمرریاض عباسی، انصار ملک، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، مصطفی خان، غلام علی خان، اختر راجہ، قاری منہاس بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کردار ادا کرے، فلسطین کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ خواتین اور معصوم بچوں کاقتل عام ہورہا ہے، ہمیں اس بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کا دروازہ کٹھکٹھانا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستانی حکمران خود اسرائیلی ذہنیت کے مالک ہیں جنہوں نے 17 جون کو لاہور کے اندر ایک سو نہتے پاکستانی شہریوں پر گولیاں چلائیں۔ 14نہتے پاکستانیوں کو شہید کر دیا جن میں دو خواتین کے چہروں پر سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ آج دن تک مقتولین کی FIR درج نہیں کی جا رہی، زخمیوں کا ریکارڈ تبدیل کیا جا رہا ہے۔ قاتل خود مدعی بن گئے ہیں ان سے کیا توقع کریں کہ یہ فلسطین کے لوگوں کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ اب بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میںانقلاب آئے گا پھرحق کی آواز اٹھے گی ہر شخص کو انصاف ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top