مظفر گڑھ: پاکستان عوامی تحریک ملتان کے وفد کی جمشید دستی سے ملاقات

مظفر گڑھ کی معروف سیاسی شخصیت جمشید دستی سے چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب ڈاکٹر زبیر اے خان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، ناصر عباس ترگڑ، ملک فہیم ارائیں اور مظفر گڑھ کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبیر اے خان نے انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور انقلاب کی کال پر اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی دعوت بھی دی۔

جمشید دستی نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مکمل یقین دلایا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے مکمل اتفاق کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی فائنل انقلابی کال پر بھرپور عوامی قافلے کی قیادت کرتا ہوا شامل ہونگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top