ملتان، خواتین پرامن عوامی انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی، افنان بابر

مورخہ 19 جولائی 2014 بروز ہفتہ کو بوسن ٹاؤن لطف آباد ملتان میں پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں 150 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویژنل نگران پاکستان عوامی تحریک ملتان شعبہ خواتین محترمہ افنان بابر نے کہا کہ خواتین پرامن عوامی انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں  عوام کی بھر پور طاقت اور تائید سے فرسودہ کرپٹ اور نام نہاد جمہوری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ 66 سال قبل پاکستان بنانے کی تحریک میں خواتین نے بابائے قوم قائد اعظم کی پر عزم اور ولولہ انگیز قیادت میںبھرپور جدو جہد کی تھی اور تحریک پاکستان میں جدو جہد اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی تھی۔ آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دھرا رہی ہے۔ بے انتہا بحرانوں سے گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے اور اس کڑے وقت میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کاروان انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top