آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر تے ہیں۔ نعیم سلطان کیانی
راولپنڈی( )01اگست 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر نعیم سلطان کیانی اور جنرل سیکرٹری عاقل ستی نے
کہا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا حکومتی فیصلہ
مسترد کر تے ہیں۔ ضرب عضب آپریشن کے باعث آرٹیکل 245 کے نفاذ کی ضرورت KPK میں تھی
وہاں پر عوام کی جان و مال و املاک کی حفاظت کی ضرورت تھی۔ کراچی میں ایک عرصہ سے
روزانہ درجنوں لاشیں گر رہی ہیں اور ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، وہاں آرٹیکل 245 کی
ضرورت تھی وہاں اس آرٹیکل کا نفاذ کیوں نہیں کیا گیا؟ اسلام آباد میں اس آرٹیکل کا
نفاذ حکومتی مذموم سازش کا حصہ ہے اور یہ سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔ حکومت فوج کے تقدس
کو مجروع کر رہی ہے۔ آئین کی روح کے منافی یہ فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں جسے ہم
سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گجر خان کے دورے کے موقع پر مختلف یونین کو نسلز میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر صدیق شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عنقریب یوم انقلاب اور حکومت کے خاتمہ کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں، انقلاب آکر رہے گا۔ ہم حسینی راستے پر چلتے ہوئے انقلاب کے راستے پر چلتے ہوئے انقلاب لائیں گے۔ جس کے بعد عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، روزگار انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نامی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ حکومت اور نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب آئے گا اور ملک کامقدر بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اعلی کو استعفی دے دینا چائیے۔ انقلاب کی کال آنے پر اگر پولیس نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن اور 23 جون کو اسلام آباد ایئر پورٹ والے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام تر نتائج کی ذمہ دار پنجاب اور مرکز کی حکومت ہو گی۔
تبصرہ