ہالی وڈ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

قائداعظم محمدعلی جناح کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے، میڈیا کوارڈینیٹر عوامی تحریک

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کی کئی یونیورسٹیز میں ڈاکٹر طاہرالقادری پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھے جا رہے ہیں۔

ذرائع: ایکسپریس نیوز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top