طاقتوروں نے سیلاب میں غریبوں کو اجاڑ کر رکھ دیا: ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سیلاب میں اپنی زمینیں بچانے کے لیے طاقتوروں نے بند توڑ ڈالے اور غریبوں کو برباد کردیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے اپنی تقریر میں پولیس والوں کو بھی وارننگ دی۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سیلاب میں طاقتوروں نے غریبوں کو اجاڑ کررکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں عاجزی اور انکساری ان کی وجہ سے ہی آئی ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کارکن کو نشانہ بنانے پر پولیس کو بھی تنبیہ کی۔

ذرائع: سماء نیوز آن لائن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top