ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ‘‘سلام یاحسین (علیہ السلام)’’ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سلام یا حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسرا نے کی۔ اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر پرمغز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین سے ہمیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید پلید کی بیعت سے انکار کر کے دین اسلام کی سربلندی کی خاطر پورا خانوادہ راہ خدا میں شہید کروا دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی دعا کی، بعد ازاں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top