صنعتی شعبہ کو 4 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کے امتیازی فیصلہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی خاموشی افسوسناک ہے

فیصلہ سے ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو جائیں گے، وفاقی حکومت فیصلہ واپس لے، ترجمان عوامی تحریک

لاہور (11 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے پنجاب کے صنعتی شعبہ کو 4 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کے فیصلہ پر اپنے شدید رد عمل میں کہا ہے کہ اس امتیازی فیصلہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی خاموشی افسوسناک ہے، اس فیصلہ سے کم و بیش ڈیڑھ کروڑ افراد روزگار سے محروم ہو جائیں گے، صنعتی شعبہ تباہ اور صوبہ کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، وفاقی حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے گذشتہ دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں، صنعتکاروں کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے تھے، پر تشدد مظاہروں کی قیادت کرتے تھے اور مینار پاکستان پر ٹینٹ میں کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے کی شعبدہ بازیاں کرتے تھے اور آج لوڈ شیڈنگ کے شکار صنعتی شعبہ کو 4 ماہ کیلئے گیس کی سپلائی معطل کی جا رہی ہے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمدردی کا ایک بول بولنے کی بھی توفیق نہیں ہو رہی، ترجمان نے کہا کہ گیس معطل کرنے والے امتیازی اور ظالمانہ فیصلہ کو وفاقی حکومت فی الفورواپس لے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top